فرح گوگی ایل ڈی اے میں پلاٹوں کی بندر بانٹ میں بھی ملوث نکلیں
ایل ڈی اے افسر نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرح گوگی ایل ڈی اے میں پلاٹوں کی بندر بانٹ سے فائدہ اٹھاتی رہیں۔
لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی پلاٹس کی جعلی فائلوں کے مبینہ میگا اسکینڈل میں ڈائریکٹر ہاؤسنگ ایل ڈی اے سبطین رضا قریشی نے محکمہ اینٹی کرپشن کو بیان میں بڑے بڑے انکشافات کردیئے۔
سرکاری افسر سبطین رضا قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فرح گوگی پلاٹوں کی بندر بانٹ میں مبینہ مالی فائدہ اٹھاتی رہیں۔
ڈائریکٹر ہاؤسنگ ایل ڈی اے نے بتایا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے کہنے پر پلاٹوں کی ڈپلیکیٹ فائل نمبرز کی منظوری دی گئی، ڈپلیکیٹ فائل کی منظوری والے 28 پلاٹس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر ہاؤسنگ ایل ڈی اے سبطین رضا قریشی کو بوگس فائل کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق احمد عزیز مبینہ طور پر ایل ڈی اے سے رقوم اکٹھی کرکے فرح گوگی کو بھجواتے تھے۔