چیف آف نیول سٹاف ہاکی فلڈ لائٹ ہاکی کپ ٹورنامنٹ کا 9 جولائی سے آغاز
چیف آف نیول سٹاف ہاکی فلڈ لائٹ ہاکی کپ ٹورنامنٹ کا چوتھا ایڈیشن 9 جولائی تا 18 جولائی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پی ایچ ایف کی جانب سے شرکت کو یقینی بنانے کیئے تمام صوبائی ایسوسی ایشنز و ملحقہ یونٹس کو مراسلہ جاری کردیا گیا، شرکت کے خواہاں یونٹس کو 26 جون تک اپنی انٹری کنفرم کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق تمام آفیشلز و کھلاڑی کو اپنے کوائف ارسال کرنے کی ہدایت کردیں۔
پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین سے پاکستان نیوی لاہور کے کموڈر ساجد حسین (ستارہ امتیاز ملٹری ٹی بی ٹی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) ہیڈ کوارٹر لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ایونٹ کو بہترین انداز میں منعقد کرانے کیلئے پی ایچ ایف نے بھرپور تعاون اور ٹیکنیکل سپورٹ دینے کا اعادہ کیا۔
پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ چیف آف نیوی اسٹاف ہاکی کپ پی ایچ ایف سپورٹس کلینڈر کا حصہ ہے، ایونٹ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو نیشنل لیول پر صلاحیت دکھانے کا موقع ملے گا۔