فیصل فاروق چیمہ اورعلی عزیزجی جی کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

9مئی کےواقعات میں ملوث عناصرکو قانون کےمطابق سزادی جائے،علی عزیزجی جی
Jun 12, 2023
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

سرگودھا سے سابق ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ اورکراچی سے علی عزیزجی جی نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان ایک ویڈیو بیان میں کیا۔

ویڈیو پیغام میں فیصل فاروق چیمہ کا کہنا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت کے بعد کریں گے۔

کراچی سے تحریک انصاف کے رہنما علی عزیزجی جی نے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے بریک لینا چاہتاہوں،فیملی کووقت دیناچاہتاہوں۔

علی عزیزجی جی نے کہا کہ 9مئی کےواقعات کی ایک بارپھرمذمت کرتاہوں،ان واقعات میں ملوث عناصرکوقانون کےمطابق سزادی جائے۔

واضح رہے کہ سردار تنویرالیاس،محمودمولوی،فردوس عاشق اعوان، فوادچودھری،عمران اسماعیل،عامرکیانی،علی زیدی، فیاض الحسن چوہان اوردیگر بھی تحریک انصاف کو خیرباد کر چکے ہیں۔

IMRAN KHAN

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

MAY 9 RIOTS

Left PTI

Former MPA Faisal Farooq Cheema

Ali Aziz GG

تبولا

Taboola ads will show in this div