بیرون ملک مقیم تشدد پر اکسانے والوں کے خلاف تھانہ مقدمہ درج
شاہین صہبائی، حیدر رضا مہدی،وجاہت سعید خان اورعادل فاروق راجہ نامزد
قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف حملے پر اکسانے کے الزام میں بیرون ملک بیٹھ کر شہریوں کو تشدد کیلئے بھڑکانے والوں کے خلاف اسلام آباد میں دہشتگردی اور غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ رمنا میں درج ایف آئی آر میں شاہین صہبائی، حیدر رضا مہدی،وجاہت سعید خان اور عادل فاروق راجہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ اسلام آباد کے شہری محمد اسلم کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے بیرون ملک سے عسکری اداروں کے خلاف لوگوں کو بھڑکایا۔ نامزد تمام ملزمان غیر ملکی ایجنسیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور پاکستان کے اندر بغاوت اور خانہ جنگی چاہتے ہیں۔
islamabad police
MAY 9 RIOTS
تبولا
Taboola ads will show in this div