عوامی منصوبوں کا افتتاح اب عوام کریں، وزیراعلیٰ بلوچستان
سرکاری اداروں میں زیرِ تعلیم بچوں سے سکول کا افتتاح کرائیں گے، عبدالقدوس بزنجو کا ٹویٹ
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ عوامی منصوبوں کا افتتاح اب عوام کریں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سکول ہو یا کالج،ہسپتال ہو یا کھیل کا میدان یہ تمام منصوبے سب عوام کے اپنے پیسوں سے ہیں ،ان منصوبوں کا کریڈٹ لینے یا دینے کیلئے افتتاحی تقاریب پر وسائل ضائع نہیں کریں گے۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سرکاری اداروں میں زیرِ تعلیم بچوں سے سکول کا افتتاح کرائیں گے، سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج غریب مریضوں سے اسپتالوں کا افتتاح کرائیں گے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والی بہن بیٹیوں سے گرین بس سروس کا افتتاح کروایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور عوام کو ہی کریڈٹ جائے۔ ہمارا کام ان کے پیسے کا صحیح استعمال کرنا ہے۔
balochistan govt
CM Balochistan Mir Abdul Quds Bizenjo
تبولا
Tabool ads will show in this div