محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں کل سے ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی
کل اور پرسوں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں کل سے ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی کی ہے،کل اورپرسوں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کا تناسب زیادہ ہونےکےباعث گرمی زیادہ محسوس کی جائےگی،13 جون کی رات سے شہرمیں تیز ہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بائپر جوائے سمندری طوفان کراچی سے770 کلو میٹردورجنوب میں موجود ہے،طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔
مجکمہ موسمیات کے مطابق طوفان جہاں جہاں سے گزررہا ہےوہاں سمندری لہریں 28 فٹ تک بلند ہورہی ہیں ، طوفان گرد ہوائیں 130 سے 140 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
heat stroke
karachi weather
heatwave alert
Latest weather update
Bad weather
تبولا
Tabool ads will show in this div