انٹرنیشنل باکسر آصف ہزارہ کاانٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کا اعلان

16 جون کو آسٹریلیا کے شہر ملیبرن میں تھائی لینڈ کے باکسر سے سامنا، بھرپور تیاری کر رہا ہوں ، پاکستانی باکسر کا ویڈیو پیغام
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان کے انٹرنیشنل باکسر آصف ہزارہ نے اپنی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کا اعلان کر دیا۔

آصف ہزارہ کی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ 16جون کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہوگی، ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں آصف ہزارہ کا مقابلہ تھائی لینڈ کے باکسر سیمن سے ہوگا۔

آصف ہزارہ اپنی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کے لئے اس وقت آسٹریلیا میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں، قومی باکسر کی فائٹ کی آسٹریلیا میں دھوم۔۔ پاکستانی کمیونٹی نے فائٹ کے تمام ٹکٹس خرید لئے۔

فائٹ کے حوالے سے ویڈیو بیان میں آصف ہزارہ نے کہا کہ میلبرن میں ہونے والی انٹرنیشنل فائٹ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہوں ، اپنی ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت کر کر ملک کا نام روشن کروں گا ، قوم سے دعا ہے کہ میری کامیابی کے لیے دعا کریں ۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div