سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان کا بارشوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
سینئر رہنما استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومتی ادارے متاثرین کے ریسکیو اور بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔
رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ ہمیں قدرتی آفات سے پیشگی آگاہی کے نظام کو جدت دینا ہوگی۔ انہوں نے تمام جاں بحق افراد کے اہل خانہ کےلیے صبر اور استقامت کی دعا کی۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آندھی ، طوفان اور بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جون میں ہونے والی بے وقت کی طوفانی بارشوں ، ژالہ باری اور رونگٹے کھڑے کردینے والے جھکڑوں نے خیبرپختونخوا میں تباہی مچادی۔ کئی گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر پڑیں۔