چودھری پرویزالٰہی کو میڈیکل چیک اپ کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو جیل میں دل میں تکلیف ہونے پر چیک اپ کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا،چیک اپ کے بعد ٹیسٹ بہتر ہونے پر انکو واپس جیل منتقل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالٰہی کو لاہور کی کیمپ جیل میں اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی،جس پرپرویز الٰہی کو جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال لایا گیا۔
پرویزالٰہی کی اہلیہ،پرویزالٰہی کی بہن اطلاع ملنے پران سے ملاقات کے لیے اسپتال آئیں،پولیس کی جانب سے انکو پرویزالٰہی سے نہ ملنے دیا گیا، پرویز الہٰی تقریباً ساڑھے تین گھنٹے اسپتال میں وہیل چیئر پر بیٹھے رہے،انکی ای سی جی اورایکو کارڈیو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پرویزالہی کے ٹیسٹ نارمل آئے جس کے بعد انکو دوبارہ کیمپ جیل منتقل کردیا گیا، قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنزعمران کشور سمیت دیگر افسران اور پولیس کی بھاری نفری اسپتال میں موجود رہی، پرویزالٰہی کو سخت سکیورٹی حصارمیں اسپتال سے جیل لے جایا گیا۔