صوبائی حکومتیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں، عبد العلیم خان
نگران حکومتوں نے معاملہ اگلی منتخب حکومتوں تک زیرالتوا کیا تو سرکاری ملازمین کےمسائل بڑھ جائیں گے، سینئر رہنما آئی پی پی
استحکام پاکستان پارٹی کےسینئر رہنما عبدالعلیم خان نے صوبائی حکومتوں سےسرکاری ملازمین کی تنخواہ اورپنشن میں اضافےکامطالبہ کردیا۔
اپنے ایک بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں بھی وفاق کےمطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ کریں، نگران حکومتوں نے معاملہ اگلی منتخب حکومتوں تک زیرالتوا کیا تو سرکاری ملازمین کےمسائل بڑھ جائیں گے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نگران حکومتیں چار ماہ کےبجٹ کےساتھ تنخواہوں اورپنشن میں اضافےکااعلان کریں۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا اگلےبرس اکیس فیصدمہنگائی کی پیشگوئی کے تناظرمیں صوبائی ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ ضروری ہے۔
Abdul Aleem Khan
Caretaker Punjab Government
Caretaker Governments Khyber of Pakhtunkhwa
تبولا
Tabool ads will show in this div