میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ

فائرنگ کے تبادلے میں3 دہشتگرد جہنم واصل، 4 زخمی،آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں3 دہشتگرد جہنم واصل، 4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں سپاہی محمد زمان بھی شامل ہیں، شہداء میں صوبیدار اصغرعلی، سپاہی نسیم خان شامل ہیں۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اورگولیاں برآمد ہوئیں۔

Pakistan Army

ISPR

ISPR operation

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div