سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان کا شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل

اللہ کوہی معلوم ہے کہ کون ڈیڈآن ارائیول اور کس کا دی اینڈ ہے، سینئرسیاستدان
Jun 10, 2023
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

نئی سیاسی جماعت ”استحکام پاکستان“ کے رہنما اورسینئر سیاستدان عبدالعلیم خان کا شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں سینئرسیاستدان عبدالعلیم خان نے لکھا کہ محترم قریشی صاحب، عزت ذلت توصرف اللہ کےپاس ہے۔ اللہ کوہی معلوم ہے کہ کون ڈیڈآن ارائیول اور کس کا دی اینڈ ہے۔

خیال رہے کہ آج لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نےسینئر سیاستدان جہانگیرترین کی پارٹی کے حوالے سے کہا تھا کہ نئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن ارائیول ، ہر فرد کو سیاسی جماعت بنانے کاحق ہے لیکن یہ ڈیڈ آن ارائیول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ نئی سیاسی جماعت ”استحکام پاکستان پارٹی“ کا باضابطہ اعلان کر دیاگیا

واضح رہے کہ2 روزقبل پاکستان کی سیاست میں ایک اورسیاسی جماعت کا اضافہ ہوا ،اور سینئر سیاستدان جہانگیرترین گروپ نے نئی سیاسی جماعت ”استحکام پاکستان پارٹی“ کاباضابطہ اعلان کیا۔

اس تقریب میں تحریک انصاف کے سابق رہنما تنویرالیاس، محمودمولوی، فردوس عاشق اعوان، فوادچوہدری،عمران اسماعیل،عامرکیانی،علی زیدی، فیاض الحسن چوہان اور دیگر بھی موجودتھے۔

IMRAN KHAN

Shah Mehmood Qureshi

Jahangir Khan Tareen

Abdul Aleem Khan

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

Istehkam e Pakistan' party

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div