پی ٹی آئی کے استعفوں کے معاملے پر سپیکرکوانٹراکورٹ اپیل دائرکرنے کا مشورہ

تحریک انصاف کے ارکان کو ایوان سے باہر رکھنے کیلئے تیرہ اگست تک وقت گزارنے کا پلان بھی موجود ہے
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

حکومت نے تحریک انصاف کے مستعفی ارکان اسمبلی کا ہرحربہ ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی۔

قانونی ماہرین نے اسپیکر کو عدالتی فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کرنے کا مشورہ دے دیا۔ اسمبلی کے قانونی ماہرین ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا آپشن استعمال کرنے کی بھی رائے دی ہے۔

عدالتی حکم پر ہررکن کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان کو ایوان سے باہر رکھنے کے لیے تیرہ اگست تک وقت گزارنے کا پلان بھی موجود ہے۔

ان میں سے کون سا آپشن کب استعمال کرنا ہے اسپیکرراجہ پرویز اشرف سیاسی قیادت کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

advice

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PTI RESIGNATIONS

SPEAKER NA RAJA PERVEZ ASHRAF

imarn khan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div