سولر پینل کی تیاری کیلئے خام مال ڈیوٹی فری کردیا، خرم دستگیر

گزشتہ حکومت نے پاکستان میں نکلنے والے کوئلے سے استفادہ نہیں کیا، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس ملک میں بدترین سیلاب آیا، جس سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ سے عالمی سطح پر توانائی مہنگی ہوئی، پاکستان نے سولر پینل کی تیاری کیلئے خام مال کو ڈیوٹی فری کیا، پی ٹی آئی دور میں سولر پینل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھا، گزشتہ حکومت نے پاکستان میں نکلنے والے کوئلے سے استفادہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ میں حکومت نے سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریز پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دور میں سی پیک کو مکمل طور پر مفلوج کیا، ملک کی خارجہ پالیسی میں بدترین بگاڑ پیدا کیا۔

Khurram Dastagir

SOLAR PANELS

MINISTER OF ENERGY

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div