ٹویٹر نے فیس اداکرنیوالے صارفین کیلئے ٹویٹ ایڈٹ کرنے کے دورانیے میں اضافہ کردیا

نئے فیچر کے تحت بلیو سبسکرائبرز اپنے ٹوئٹ میں ایک گھنٹے کے اندر اندرتبدیلی کر سکتے ہیں
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

دنیا کی معروف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ صارفین کیلئے ٹویٹ کو ایڈٹ کرنے کے دورانیے میں اضافہ دیا۔

اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ٹوئٹر بلیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب ٹوئٹس کو ایک گھنٹے تک ایڈٹ کیا جاسکے گا، البتہ یہ سہولت صرف ان صارفین کیلئے ہوگی جو ہر ماہ ٹوئٹر کو فیس ادا کرتے ہیں۔

آفیشل اکاؤنٹ پر ٹویٹر نے بتایا کہ اس نئے فیچر کے تحت اب بلیوسبسکرائبرزاپنے ٹوئٹ میں ایک گھنٹے کے اندراندرتبدیلی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹویٹر بلیو سبسکرائبرز (ویریفائیڈ اکاؤنٹس) کیلئےایڈٹنگ کا فیچر گزشتہ سال ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے اعلان کے بعد متعارف کرایا گیا تھا۔

ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ وہ صارفین جن کا بلیو ٹک ہے اور وہ فیس ادا کرتے ہیں، وہ ٹوئٹر پر آنے والے جدید فیچرزسے مستفید ہوسکیں گے۔

ٹویٹر

Elon Musk

twitter users

Twitter CEO

tech world

Twitter Blue Tick

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div