پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں،وزیر خارجہ

دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے افغان حکام سے رابطےمیں ہیں، بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاوبھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، سی پیک منصوبہ خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین کےدرمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، چین اورپاکستان کےدرمیان اہم شراکت داری ہے۔ روس سے بھی روس سے اقتصادی تعلقات چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹی ٹی پی دہشت گردی میں ملوث ہے ۔ دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے افغان حکام سے رابطہ ہے ۔ مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، افغانستان کی نئی حکومت سے پاکستان کو بہت توقعات تھیں۔ افغان حکام سےدہشتگردوں کےخلاف سخت ایکشن کامطالبہ کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک ہے، پاکستان سمیت پوری دنیاموسمیاتی تبدیلیوں سےمتاثرہورہی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے ساتھ معاشی، تجارتی شعبوں میں تعلقات کا فروغٖ چاہتے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی،مذہبی اورثقافتی تعلقات ہیں، نجف اشرف میں جلد پاکستانی قونصل خانہ کھولیں گے۔

افغانستان

Pakistan China

TTP TERRORISTS

Foreign Minister Bilawal Bhutto

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div