ویسٹ انڈیز نے آخری ون ڈے میچ میں متحدہ عرب امارات کو ہرا کر کلین سویپ کرلیا
ویسٹ انڈیز کے کیون سنکلیئر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں
ویسٹ انڈیز نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو چار وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36.1 اوورز میں 184 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ورتیا اروند نے 70 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کپتان محمد وسیم 42 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔
ویسٹ انڈیز کے کیون سنکلیئر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 35.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ایلک ایتھنیز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے ، دیگر بیٹرز میں شمرا بروکس 39 اور روسٹن چیز 27 رنز بنا کر نمایاں رہے ، کیون سنکلیئر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
West Indies cricket team
United Arab Emirates vs West Indies
تبولا
Tabool ads will show in this div