2023-24ء بجٹ، کے فور منصوبے کیلئے بھی خطیر رقم مختص
گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی کا دورہ کیا تھا اور پانی کے منصوبے کے فور کا سنگ بنیاد رکھا تھا
وفاقی حکومت نے مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں کے فور منصوبے کیلئے بھی خطیر رقم مختص کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی کا دورہ کیا تھا اور پانی کے منصوبے کے فور کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کیا۔
بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے K4 گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کیلئے بھی رقم مختص کی ہے۔
بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ K4 گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کیلئے 17 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم مہیا کی جائے گی۔
پاکستان
Ishaq Dar
BUDGET 2023 24
تبولا
Tabool ads will show in this div