تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ مقدمے کی سماعت 12 جون تک ملتوی
انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کا ریکارڈ آئندہ سماعت تک طلب کرلیا
تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ میں یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کےجج اعجازاحمد بٹر نے ضمانتوں پر سماعت کی،دوران سماعت پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ کیس کا ریکارڈ اسلام آباد ہے۔
سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عدالت آج مقدمہ میں تاریخ دے دے ،بعد ازاں اے ٹی سی نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی
یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان بے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
Yasmin Rashid
PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)
Shadman police station case
تبولا
Tabool ads will show in this div