طوفان بیپر جوائے کا رخ تبدیل ہو کر پاکستان کی جانب ہوگیا، محکمہ موسمیات

طوفان شمال مغرب کے بجائے اب شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، محکمہ موسمیات

طوفان بیپر جوائے کا رخ تبدیل ہو کر پاکستان کی جانب ہوگیا،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان شمال مغرب کے بجائےاب شمال مشرق کی جانب بڑھ رہاہے،اگر طوفان کا رخ اسی جانب رہا تو پاکستان کی ساحلی پٹی کےلئےخطرہ ہے،بیپرجوائے شدید سمندری طوفان ہے، کمزورپڑنے کا امکان نظرنہیں آرہا۔ طوفان نے 12 گھنٹوں میں شمال مشرق کی جانب سفرطے کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان 1100 کلومیٹر دورکراچی کے شمال مشرق میں موجود ہے،طوفان کے مرکزمیں 130سے160 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہواؤں کے جھونکے چل رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طغیانی کے باعث لہریں 25 سے 28 فٹ تک بلند ہونے کا امکان ہے، عموما سطح سمندر میں لہریں 4 سے 5 فٹ بلند ہوتی ہیں۔

کراچی

cyclone

karachi sea

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div