ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، نئے بجٹ میں فنانس بل کے ذریعے اہم قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر یا کسی دوسری کرنسی کی ذخیرہ اندازی کرنے والے کو سزا ملے گی۔ غیرملکی کرنسی کی ذخیرہ کرنے پر قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔ نئے قانون کا اطلاق غیرملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والےاداروں اور افراد پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے غیر ملکی کرنسی لانے کی حد بڑھانے کیلئے قوانین متعارف کرائے جارہے ہیں، بیرون ملک سے ایک لاکھ ڈالر تک لانے والوں سے آمدن کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران ایک لاکھ ڈالرتک ساتھ لاسکیں گے۔اس وقت 50 لاکھ روپے یا اس کے برابر کرنسی ذریعہ آمدن ظاہرکئے بغیر پاکستان لانے کی اجازت ہے۔