پاکستان اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل کا رکن منتخب

پاکستان2026 تک اقوام متحدہ کےاہم ادارے کا رکن رہے گا،ترجمان

پاکستان اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل کمیٹی کا اگلے 3 سال کیلئے ایک بار پھر رکن منتخب ہوگیا ہے۔

دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دو ہزار چھبیس تک اقوام متحدہ کے اس اہم ادارے کا رکن رہےگا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے دفتر خارجہ میں اقوام متحدہ کی ٹیم کو کامیاب مہم چلانے پر مبارکباد پیش کی۔

دوسری جانب الجزائر، گیانا، سیرا لیون، جنوبی کوریا اور سلووینیا 2 سال کے لئے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن منتخب ہوگئے۔

سلووینیا نے بیلا روس کے مقابلے 153 ووٹ لے کر مشرقی یورپ کے لیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی نشست پر کامیابی حاصل کی اور بیلاروس کو 38 ووٹ ملے۔ باقی 4 ملک بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

UNITED NATIONS

Foreign Office Spokesperson

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div