لاہور ہائیکورٹ؛ محکمہ ماحولیات نے اسموگ سے متعلق قوانین عدالت پیش کر دیے
عدالت کی اسکولز،کالجز میں درخت لگانے کے احکامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت
لاہورہائیکورٹ اسموگ کے تدارک کے لیے دائردرخواست پر سماعت ہوئی،محکمہ جنگلات نے پی ایچ اے کو درخت لگانے کے لیے چھانگا مانگا میں سوایکڑزمین دینے کی آفر کردی۔
جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے دونوں محکموں کو جلد ایم او یو سائن کرنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ ماحولیات نے اسموگ سے متعلق قوانین عدالت پیش کردیے۔عدالت نے اسموگ سے متعلق قوانین بنانے پر محکمہ ماحولیات کی تعریف کی۔
عدالت نے اسکولز،کالجز میں درخت لگانے کے احکامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ہدایات دیں کہ اسموگ کے تدارک کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں جس علاقےمیں ماحولیاتی آلودگی ہووہاں کے ماحولیاتی افسرکیخلاف کارروائی کی جائے۔
SMOG
Department of Environment
Lahore High Court (LHC)
تبولا
Tabool ads will show in this div