جناح ہاؤس کے پر تشدد واقعات؛ ایک اور شرپسند کی شناخت،شرمناک اعترافات بھی منظر عام پر

شرپسند ارضم جنید لاہور کا رہائشی اور پی ٹی آئی لاہور کا متحرک کارکن ہے
Jun 09, 2023

جناح ہاؤس کے پرتشدد واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت شرمناک اعترافات بھی منظر عام پر آگئے،شرپسند ارضم جنید لاہور کا رہائشی اور پی ٹی آئی لاہور کا متحرک کارکن ہے۔

ارضم جنید نے سانحہ نو مئی کے حملوں میں اعلیٰ عسکری قیادت کے افسران کا نام ليکران کی ہرزہ سرائی کی ،شرپسند نے پاک فوج کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور لوگوں کو اکسایا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہوئے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے،شرپسند عناصر نے لاہورمیں جناح ہاوس اورراولپنڈی جی ایچ کیو کے گیٹ پر حملہ کردیا تھا ،جس کے بعد پولیس کی جانب سے ملوث شرپسندوں کی پکڑ دھکڑ اور شاخت کا عمل جاری ہے۔

PUNJAB POLICE

JINNAH HOUSE LAHORE ATTACK

After 9 May cases

May 9

GHQ attack

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div