بجٹ 2023-24: پنکھوں پر 2 ہزار ٹیکس ، پرانے بلب پر20 فیصد ڈیوٹی عائد

لنڈے کےکپڑوں پر 10 فیصد ٹیکس ختم،سولر پر ٹیکس میں کمی ،نان فائلرز کو10 فیصد ٹیکس دینا ہوگا
Jun 09, 2023
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

حکومت نے پنکھوں پر بھی 2 ہزار روپے فی پنکھا ٹیکس عائد کر دیااورپرانے بلب کے استعمال پر بھی 20 فیصد ڈیوٹی لگا دی گئی ہے، لنڈے کےکپڑوں پر10 فیصد ٹیکس ختم،نان فائلرز کو10 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیوایف بی آرعاصم احمدنے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں 200 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات شامل ہیں،انکم ٹیکس کی مد میں 170 ارب روپے اضافی حاصل ہونگے۔

انہوںنے کہا کہ سیلز ٹیکس کی مد میں 22 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات شامل ہیں،منی بجٹ شامل کرکےاگلےسال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو 900 ارب روپے بن رہا تھا، مزید 200 ارب روپے کے ٹیکس شامل کرکے ہدف 9200 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ایف بی آرچیئرمین کے مطابق حکومت نے پنکھوں پر بھی 2 ہزار روپے فی پنکھا ٹیکس عائد کر دیا،پرانے بلب کے استعمال پر بھی 20 فیصد ڈیوٹی لگا دی گئی۔

عاصم احمد نے کہا کہ بونس شیئر پر10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے ،کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کےذریعے فارن پیمنٹ کرنےوالےنان فائلرز کو5 کےبجائے10 فیصد ٹیکس دینا ہوگا،افراد اور کمپنیوں پر سپر ٹیکس کی شرح میں اضافہ، اورپرانے کپڑوں پر10 فیصد ٹیکس ختم کر دیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ سولر پینل پر 44 ٹیرف لائنز پر ٹیکس میں کمی اورپاکستان میں کام کرنے والے غیر ملکی ورکرز پر 2 لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

withholding tax

BUDGET 2023 24

Taxation on Fan

20% duty imposed on old bulbs

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div