لاڈلے بھارت کے سامنے آئی سی سی بھی بے بس

ورلڈ کپ کا شیڈول تاخیر کا شکار

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کا شیڈول مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔ چیف ایگزیکٹو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد ورلڈ کپ کا شیڈول جاری ہو۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء کا شیڈول مزید تاخیر کا شکار ہوگیا، بی سی سی آئی کے چیئرمین جے شاہ نے بھارت آسٹریلیا ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوران شیڈول جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا تاہم ابھی تک شیڈول آئی سی سی کو فراہم نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کا شیڈول 13ماہ جبکہ ورلڈ کپ 2015ء کا شیڈول 18 ماہ پہلے جاری ہوا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو جیف الرڈائس کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے شیڈول ہمیں ایک آدھ دن میں مل جائے گا، شیڈول ملنے کے بعد ممبرز ممالک اور براڈ کاسٹرز کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ورلڈکپ شیڈول کا اعلان کریں گے، کوشش ہوگی کہ سب کے ساتھ جلد سے جلد مشاورت کریں، کسی بھی ملک کو میزبانی دیتے ہیں تو ان کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

آئی سی سی چیف کا کہنا ہے کہ کئی بار ایونٹ کیلئے کرکٹ سسٹم اور حکومتوں کے ساتھ بہت زیادہ مشاورت کرنی پڑتی ہے، ہماری ٹیم ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے۔

جیف الرڈائس نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاک بھارت مقابلے کو شیڈول میں تاخیر کی وجہ قرار دیا۔ بولے کہ آئی سی سی کی ایونٹ آرگنائزنگ بہت پروفیشنل ہے جلد ہی معاملات حل ہو جائیں گے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء کا ممکنہ شیڈول 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ہوسکتا ہے۔

Pakistan vs India

ICC ODI WORLD CUP 2023

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div