چیئرمین پی ٹی آئی کی 11مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت آج ہوگی
چیئرمین پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں درج 11 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت آج ہوگی۔ نو مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس جبکہ دو کیسز اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت مقرر ہے۔
سربراہ تحریک انصاف کیخلاف آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت، ایک کیس کی جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی ۔۔۔ ہائیکورٹ میں دو کیسز میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس عامرفاروق کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشیوں کےدوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئےجائیں گے۔ پولیس کی بھاری نفری سمیت رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
جوڈیشل کمپلیکس جی الیون اوراسلام آباد ہائیکورٹ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ القادرٹرسٹ کیس میں نیب آفس راولپنڈی میں بھی پیش ہوں گے۔