ٹک ٹاکر حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان پر تنقیدی نشتر چلا دیئے

تم اگر ٹکراؤ گے تو سن لو منہ کی کھاؤ گے، آپ کا اصلی چہرہ میرے موبائل میں محفوظ ہے، ویڈیو بیان
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان پر تنقیدی نشتر چلا دیئے۔

ٹک ٹاک سٹار نے فیاض الحسن چوہان کو ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغام جاری کر دیا۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے فیاض الحسن چوہان پر تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ آپ کی اصلیت چھپائی تھی پر آپ بہت غلیظ انسان ہیں مگر میں نے ہمیشہ کہا آپ بہت اچھے انسان ہیں کیونکہ میں دنیا کے سامنے آپ کو بدنام کر کے آپ کا کیرئیر ختم نہیں کرنا چاہتی تھی۔

حریم شاہ نے سابق صوبائی وزیر کو انتباہی انداز میں کہا کہ میرا نام اپنی زبان سے نہ لیں ورنہ میرے پاس موجود ویڈیوز آپ کے اہلِ خانہ کو دکھا دوں گی۔

حریم شاہ نے ویڈیو کے اختتام میں سیاستدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اگر ہم سے ٹکراؤ گے تو سن لو منہ کی کھاؤ گے۔ آپ کا اصلی چہرہ آج بھی میرے موبائل میں محفوظ ہے اس لئے مجھ سے بچ کر رہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی حریم شاہ اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی آڈیو لیک ہو چکی ہے۔

HAREEM SHAH

PAKISTANI SHOWBIZ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div