پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پرتشدد واقعات میں ملوث کرداروں کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جا رہا ہے، ممتاز زہرا بلوچ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث کرداروں کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جا رہا ہے۔ ملزمان کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ خدیجہ شاہ کی دہری شہریت کی وجہ سے امریکی سفارتخانے نے قونصلر رسائی کی درخواست کی، خدیجہ شاہ کیس میں امریکی سفارت خانے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنے والا ملک ہے، پاکستان میں تمام شہریوں کو بنیادی حقوق دستیاب ہیں، حکومت پاکستان تمام مقامی قوانین اور بین الاقوامی کمٹمنٹس پوری کررہا ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بےبنیاد ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ عافیہ صدیقی پرانا کیس ہے،حکومت پاکستان ہر ممکن مدد کر رہی ہے، عافیہ صدیقی کیس میں پاکستانی مشن امریکہ میں بھی قانونی اور اخلاقی مدد کررہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں کشمیری بچوں کی حالت زار کی یاد دلاتا ہے جو بھارتی افواج کے مسلسل محاصرے اور وحشیانہ جبر کی وجہ سے مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری بچوں کی ایک پوری نسل خوف، تشدد اور جبر کے ماحول میں پروان چڑھی ہے، کشمیری یتیم بچے معاشی مشکلات، تنہائی اور نفسیاتی صدمے کا بھی شکار ہیں۔

human rights

Foreign Office Spokesperson

Mumtaz Zahra Baloch

MAY 9 RIOTS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div