پاکپتن; گھریلو ناچاقی پر خاتون نے شیرخوار سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی
ريسکيوٹيموں نے خاتون اور بچے کی تلاش کے ليے ريسکيو آپريشن شروع کرديا
پاکپتن میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے شیرخوار سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، ريسکيو ٹيموں نے خاتون اور بچے کی تلاش کے ليے ريسکيوآپريشن شروع کرديا۔
چھبيس سالہ خاتون عارف والا کی رہائشی تھی، رات شوہر سے جھگڑ کر گھر سے نکلی اور ترکھنی پل پر آکر اپنے آٹھ ماہ کے بچے سمیت نہر میں کود گئی، واقعے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں دو گھنٹے تک تلاش کرتی رہیں، مگر ماں بیٹا نا مل سکے اور اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا گیا۔
ریسکیو کی جانب سے صبح ہوتے ہی دوبارہ ماں اور بچے کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔اور توقع کی جارہی ہےکہ ڈوبنے والوں کو جلد تلاش کر لیا جائے گا۔
WOMAN SUICIDE
RESCUE1122
PAKPATTAN INCIDENT
تبولا
Tabool ads will show in this div