حیدر علی کی انوکھے انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل

انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں حیدرعلی کے انوکھے انداز میں اسٹمپ آؤٹ پر شائقین ششدر رہ گئے
<p>Photo Grab</p>

Photo Grab

قومی ٹیم کے بیٹر حیدر علی کی انگلش کاؤنٹی کے دوران کی انوکھے انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وکٹ کیپر کی حاضر دماغی اور اپنی لاپرواہی کی وجہ سے حیدرعلی وکٹ گنوا بیٹھے۔ انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں حیدرعلی کے انوکھے انداز میں اسٹمپ آؤٹ پر شائقین ششدر رہ گئے ۔

ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی بیٹر نے 45 رن بنائے اور وکٹ گنوا بیٹھے۔ کریز پر اپنے 34 گیندوں کے قیام کے دوران حیدر علی نے چار چوکے اور دو چھکے لگا کر اپنی پاور ہٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ڈربی شائر کو کھیل میں برقرار رکھنے میں ان کا تعاون اہم تھا۔ کاؤنٹی پلیئر ریس اور حیدر علی کی طرف سے فراہم کردہ مضبوط اوپننگ پلیٹ فارم نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا تھا۔

کرکٹ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div