کراچی ؛سی ٹی ڈی کی کارروائی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن گرفتار
ملزم غلام نبی سوشل میڈیا کے ذریعے فنڈ جمع کرتا تھا،انچارج سی ٹی ڈی
کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن غلام نبی کو گرفتارکرلیا۔
کراچی میں ابراہیم حیدری ریڑھی گوٹھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی ہے۔انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن گرفتارکرلیا ہے۔
انچارج سی ٹی ڈی رفاقت علی کا کہنا ہے کہ ملزم غلام نبی سوشل میڈیا کے ذریعے فنڈ جمع کرتا ہے، ملزم سے چندے کی رسیدیں اورجمع کی گئی رقم بھی ملی ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
KARACHI OPERATION
CTD Operation
TEHRIK E TALIBAN PAKISTAN (TTP)
تبولا
Tabool ads will show in this div