پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے نئے ڈومیسٹک سرکٹ کے لیے اجلاس طلب کر لیا
مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کریں گے،ذرائع
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے نئے ڈومیسٹک سرکٹ کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کریں گے، اجلاس میں رواں سال کے ڈومیسٹک سرکٹ کے حوالے سے طریقہ کار پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں فرسٹ کلاس،پاکستان کپ اور ٹی ٹونٹی کپ کا فریم ورک طے کیا جائے گا،نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کے تحت ڈیپاٹمنٹس کے حوالے سے اصول و ضوابط طے کیے جائیں گے۔ رواں سال ڈومیسٹک کرکٹ کو ڈیپارٹمنٹل طرز پر پھر سے شروع کیا جائے گا۔
najam Sethi
Pakistan Cricket Board (PCB)
T20 Cup
تبولا
Tabool ads will show in this div