ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ سے زائد ہو گئی
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 31 مئی 2023 تک رجسٹرڈ ووٹرزکےاعدادوشمارجاری کر دیئے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار 598 ہو گئی ہے، مردووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 816 ہے، خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 14 ہزار 782 ہے۔
ترجمان کے مطابق مرد ووٹرز کا تناسب 54 اعشاریہ 02 فیصد ہے، خواتین ووٹرز کا تناسب 45 اعشاریہ98فیصد ہے، پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 379 ہے۔ سندھ میں 2 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار 841 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوامیں 2 کروڑ 15 لاکھ 82 ہزار 556 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 52 لاکھ 60 ہزار 247 ہے ، اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 10 لاکھ 25 ہزار 575 ہے۔