جنوبی پنجاب کا معرکہ اس دفعہ ہم جیتیں گے، آصف زرداری

سابق صدر سے ملک ابرار کھوکھر کی ملاقات، نیئر بخاری و دیگر کی شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
<p>File Photo</p>

File Photo

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا معرکہ اس دفعہ ہم جیتیں گے۔

آصف علی زرداری سے پی پی 238 بہاولنگر سے ٹکٹ ہولڈر ملک ابرار کھوکھر نے ملاقات کی۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر بخاری اور جنوبی پنجاب کے صدر ملاقات میں شریک رہے۔

ملاقات میں پارٹی امور اور الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک ابرار کھوکھر نے آصف علی زرداری کو حلقے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر سابق صدر نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا معرکہ اس دفعہ ہم جیتیں گے، الیکشن جیت کر بہاولنگر کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کریں گے۔

PPP

ASIF ALI ZARDARI

PAKISTAN PEOPLES PARTY (PPP)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div