قلات: گزگ میں تعمیراتی سائٹ سے 6 مزدور اغوا،لیویز

اغواکاروں نے سائٹ پر مشینری کو نذرآتش کردیا،لیویز

قلات کی تحصیل گزگ میں تعمیراتی سائٹ سے نامعلوم افراد نے 6 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

لیویز کے مطابق اغواکاروں نے سائٹ پر مشینری کو نذرآتش کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کیلیے اضافی نفری گزگ روانہ کردی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی بلوچستان کے علاقے مچھ سے اغوا کیے گئے 6 کان کنوں کو 15 روز بعد بحفاظت بازیاب کرالیا گیا تھا۔13 نومبر کو مچھ میں واقع کوئلے کی ایک کان میں کام کرنے والے 6 مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔

بلوچستان

balochistan police

Short term kidnapping

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div