ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں قومی کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ فخر زمان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ساوتھ افریقہ کےراوسی وین ڈرڈوسن دوسرے جبکہ امام الحق کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے۔ بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے جاری ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ میں آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

دوسری جانب ٹیسٹ بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا پہلا نمبربرقرار ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی دوسری اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔ ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے ایشون پہلے، پاکستان کے شاہین آفریدی پانچویں نمبرپرموجود ہیں۔

Babar Azam

ICC Ranking

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div