امریکی سازش سے متعلق الزامات صریحاً جھوٹے ہیں ، امریکا

پاکستانی سیاست سے متعلق فیصلے وہاں کے عوام نے اپنے آئین کے مطابق کرنے ہیں ، ترجمان محکمہ خارجہ
Jun 07, 2023
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

امریکا نے کہا کہ امریکی سازش سے متعلق الزامات صریحاً جھوٹے ہیں،پاکستانی سیاست سے متعلق فیصلے وہاں کے عوام نے اپنے آئین کے مطابق کرنے ہیں۔

امريکی محکمہ خارجہ کےنائب ترجمان ویدانت پٹيل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سازش سے متعلق الزامات صریحاً جھوٹے ہیں ،پاکستانی سیاست سے متعلق فیصلے وہاں کے عوام نے اپنے آئین کے مطابق کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات دیرینہ تعاون پر مبنی ہیں،امریکہ نے ہمیشہ خوشحال اورجمہوری پاکستان کوامریکی مفادات کیلئے اہم سمجھاہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ خدیجہ شاہ کے کیس کو فالو کر رہے ہیں،پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو کونسلر رسائی دی جائے۔دوسرے ممالک سے کہاہےگرفتارامریکیوں کیلئےطریقہ کارکوسامنے رکھیں۔

Vedanta Patel

Pakistan America

Deputy Spokesperson US State Department

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div