پاکستان کا جذبہ خیرسگالی کے تحت 290افغان باشندے رہا کرنے کا اعلان
ملک بھر کے جیلوں میں قید افغان شہریوں کو آئندہ 2 ماہ میں رہا کردیا جائے گا
پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت مزید 290 افغان باشندوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا۔ مختلف جیلوں میں قید افغان شہریوں کو آئندہ دو ماہ میں رہا کردیا جائے گا۔
افغان قونصل جنرل سید عبدالجبارکا کہنا ہے کہ افغانستان کی درخواست پر پاکستان اب تک دو ہزار 350 افغان شہریوں کو رہا کرچکا ہے۔ پاکستان نے چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے۔ پاکستان اب بھی معاشی مشکلات کے باوجود 14 لاکھ زیادہ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔
خیال رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اپریل میں بھی کراچی کی مختلف جیلوں سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو سزا پوری ہونے پر رہا کر دیا گیا تھا۔
AFGHAN TALIBAN
afghan citizen
Pak-Afghan relations
تبولا
Tabool ads will show in this div