9 مئی کے پرتشدد واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں،اسلامی نظریاتی کونسل
مسلح افواج قوم کافخراورفوجی تنصیبات ملکی دفاع کی ضامن ہیں،شرکاء
اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ پرتشدد واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایازکی زیرصدارت اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ مسلح افواج قوم کا فخراور فوجی تنصیبات ملکی دفاع کی ضامن ہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہدا کی یادگاروں کی عزت وتوقیرقومی فریضہ ہے، پوری قوم نے فوجی تنصیبات، شہدا یادگاروں پرحملوں کی مذمت کی۔
Council of Islamic Ideology
MAY 9 RIOTS
تبولا
Tabool ads will show in this div