مویشی منڈی میں شہریوں سے لوٹ مار، سیکیورٹی سے متعلق پولیس کی وضاحت

کئی شہری ناقص انتظامات پر پولیس کو کڑی تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں

کراچی میں قائم سب سے بڑی مویشی منڈی کا مقام تبدیل کردیا گیا، پرانے مقام سے 16 کلو میٹر دور ناردرن بائی پاس پر لگائی گئی منڈی کیلئے سیکیورٹی سے متعلق پولیس نے وضاحت جاری کردی۔

کراچی میں ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا مقام تبدیل کردیا گیا، سیکیورٹی خدشات کے باعث عوام کا منڈی میں رش نہ ہونے کے برابر ہے۔

مویشی منڈی کے راستے میں عوام سے لوٹ مار کے کئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں، شہری پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔

کراچی میں قائم کی گئی نئی مویشی منڈی پرانے مقام سے 16 کلو میٹر دور ہے، راستے خراب ہونے کی وجہ سے بھی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منڈی کے راستے میں سیکیورٹی کیلئے 200 اہلکار دو شفٹوں میں تعینات کئے جارہے ہیں، ناردن بائی پاس پر 4 پولیس چیک پوسٹ بنادی گئی ہیں۔

منڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی کے اطراف رینجرز کا گشت بھی جاری ہے، اب تک 85 ہزار جانور مویشی منڈی لائے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار ولی شیخ بھی ناردن بائی پاس پر لٹ چکے ہیں، جنہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں پولیس افسران کی جانب سے وارداتیں نہ ہونے کے بیان پر شدید برہمی کا بھی اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل بھی کئی افراد کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں شہری ڈکیتی کی وارداتوں اور ڈاکوؤں کی جانب سے تشدد اور فائرنگ کی شکایات کرچکے ہیں۔

Eid ul Adha

EID UL AZHA

MAVESHI MANDI KARACHI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div