اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل کے قریب ٹریفک حادثہ،2 افراد جاں بحق
تیز رفتار ٹرک نے 2 گاڑیوں کو ٹکر ماری،3 افراد زخمی،ترجمان ریسکیو
اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل کے قریب ٹرک کی ٹکر لگنے سے کار کھائی میں جا گری، حادثے میں دو فراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔
ترجمان ریسکیوکا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔تیزرفتار ٹرک نے 2 گاڑیوں کو ٹکر ماری،3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق ٹرک کی ٹکر لگنے کے باعث ایک گاڑی کھائی میں جاگری،امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اسلام آباد
road accident
RESCUE1122
تبولا
Tabool ads will show in this div