ناک سے لکیریں بھی نکالیں گے تو سزاملےگی، رانا ثناء کا عمران خان کو انتباہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر ناک سےلکیریں بھی نکالیں گےتو سزاملےگی۔ بغاوت اورسرکشی کا جواب دینا ہوگا اس کی کوئی معافی نہیں۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ نے آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جن امیدواروں نے ہماری حمایت کا اعلان کیا ان کا مشکورہوں، راجہ فاروق حیدر و دیگر کی درخواست پر حاضر ہوا ہوں، پاکستان اورکشمیردوقالب ایک جان ہیں، پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل اور مقبوضہ کشمیر کے بغیر آزاد کشمیر نامکمل ہے، پاکستان میں ترقی کا دورشروع ہوتا آزادکشمیرمیں بھی شروع ہوا، جو مشکلات پاکستان میں پیش آئیں وہی آزادکشمیرمیں بھی پیش آئیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان جب بھی بحران کا شکار ہوا تو قائد نواز شریف اور ن لیگ نے اس کو مشکلات سے نکالا، بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو پوری دنیامتحدہوگئی ، دنیا کے لیے قابل قبول نہیں تھا کوئی مسلمان ملک ایٹمی دھماکےکرے، دنیاکےدباو کےباوجود بھارتی وزیرنےکہاتھا پاکستان کو سمجھناچاہیےکہ دنیاکی دھمکیوں کے باوجود نواز شریف نے 28 مئی کو 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کر کے جواب دیا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس وقت بھی پوری دنیانےپاکستان کابائیکاٹ کیاتھا، جب ملک نوازشریف کی قیادت میں تھا اس وقت دہشتگردی کانام ونشان نہ تھا ، بجلی ہمارے پاس سرپلس تھی اگلے 8 سے 9 سالوں میں دہشت گردی آئی اور لوڈشیڈنگ بھی ہوئی، دبئی کے تاجر کہتے تھے ہمارے ساتھ یہاں معاہدےکرلیں ہم وہاں نہیں آسکتے، 2013میں برسراقتدار آنےکےبعدنوازشریف نےمخالف جماعت ہونےکےباجودکشمیرمیں سپورٹ کیا ، لوڈشیڈنگ اوردہشتگردی کی وجہ سےملک آگےنہیں بڑھ رہاتھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک بابارحمتہ تھا جو بعدمیں بابا زحمتے بنا آج کربابالعنتی بن کرگھوم رہاہے، بابارحمتہ نے نواز شریف کے خلاف ایک جوڈیشل سازش کی ، بیٹےسےتنخواہ نہ لینےپر نوازشریف کونااہل کیاگیا ، اس بات کی کڑیاں 2014سےشروع ہوئیں ، کہتارہاتھا فتنےکاادراک نہ کیاتو قوم کاحادثےکاشکارکرےگا، 2014میں اس نےاسلام آبادمیں چڑھائی کی سول نافرمانی چلائی ، اس نےتھانوں پر حملےکرکےملزمان کوچھڑایاتھا، اس نےنام لےلےکرلوگوں کو کہاتھا میں تمھیں پھانسی لگاؤں گا۔ اس نےپی ٹی وی اورپارلیمںٹ پر چڑھائی کی تھی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 2018میں اس کےتمام گناہوں پر پردہ ڈالاگیا، ایک سازش کےتحت آر ٹی ایس بٹھا کر مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی ، اس نے 4 سالوں کے دوران کوئی ترقی کا مںصوبہ نہیں بنایا، نوازشریف نے آزادکشمیرکو مالی اورانتظامی اختیارمیں خودمختیاربنایا، نوازشریف نےآزادکشمیر کاترقیاتی بجٹ ڈبل کیا ، اس نےساڑھےتین سالوں میں جھوٹےمقدمات بنائے، عمران اب بھی دودوگھنٹےکابھاشن دیتاہے۔ اس نے بڑے بڑےدعوےکیےتھے50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دوں گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے فرح گوگی کا تحفہ دیا جس نےپنجاب کو لوٹا ، 60ارب کا قومی خزانے کو ٹیکہ لگا کر چوری کیا گیا ، کہتاہےالقادرٹرسٹ میں نے یونیورسٹی کےلیےبنایاتھا ، اس میں ٹرسٹی دو ہیں عمران خان اور ان کی اہلیہ۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال سے جعلی پلاستر چڑھا کر زمان پارک میں بیٹھارہا، باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کی گئی گالی گلوچ بریگیڈکو تربیت دی گئی، بغاوت کے لیے اس نےنعرہ لگایا کہ عمران ہماری ریڈلائن ہے، گرفتاری روکنےکےلیےجوڈیشری پر حملہ کئے، جب بھی پولیس زمان پارک گئی پٹرول بم پھینکےگئے، عمران کو کرپشن کےمقدمہ میں گرفتارکیاگیا ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اس کےبعدطےشدہ منصوبےکےمطابق ریاست پر حملہ کیا، فوج کےاوپرحملہ کیاگیا اب کہاجارہاہےسیاسی احتجاج تھا ، کسی بغاوت اورسرکشی کو بغاوت کانام نہیں دیاجاسکتا ، جناح ہاوس میں توڑپھوڑ کی گئی وہاں لوٹ مارکی گئی آگ لگائی گئی، کیاجو چیزیں چوری ہوئیں وہ آرمی ایکٹ کےتحت ریکورنہیں ہوگی تو کیاٹریفک رولز کےتحت ہوگی ، انہوں ن ےشہداء کی یادگاروں پرحملہ کرکےان کی بےحرمتی کی ۔
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن کےعلاوہ وہ کون ہے جوان یادگاروں پرحملہ کرسکتاہے، کرنل شیر خان قوم کافخر ہےانہوں نےان کےمجسموں کو جلایا ، 75سالوں میں کسی سیاسی جماعت نےتنصیبات پرحملہ کیا؟، بغاوت اورسرکشی کاجواب دیناہوگا اس کی کوئی معافی نہیں ، ایک صاحب آتےہیں کہتےہیں 8دن سےقیدتنہائی میں رہا، میں پی ٹی آئی کو خداحافظ اورعمران کواللہ حافظ کہتاہوں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جولائی اگست کےمہینےمیں گرمی ہی ہوتی ہےہم کئی کئی ماہ جیل رہےہیں ، ایک ماہ بعدانہو ں نےعدالت میں پیش کیاتھا ۔ جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہزاروں کامجمع لانےکی کیاضرورت تھی ، 26نومبرکالانگ مارچ 26نومبرکی تعیناتی کےسلسلےمیں تھی، عمران اورٹولہ پاکستان کےخلاف سرکشی اوربغاوت میں شریک ہے، وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر ناک سے لکیریں بھی نکالیں گے تو سزا ملے گی ، جن کےخلاف ثبوت ہیں ان کےمقدمات ملٹری کورٹس میں چلیں گےاورسزاہوگی ، پنجاب میں ن لیگ کی زمہ داری مجھ پر ہے، نوازشریف کاووٹ نہ کم ہواتھانہ پیچھےہٹاتھا ، پنجاب میں مقابلہ ن لیگ اورپی ٹی آئی میں تھا ،تحریک انصاف کےتین سےچارٹکڑےہوں گے، ہمارےپاس گنجائش کم ہے، 2018میں ہمارےامیدواروں کوہروایاگیا ، ن لیگ اکثریت سےکامیاب ہوگی۔