تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا
تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا،شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکارانکے وکیل اڈیالہ جیل لے کر پہنچے ، جس کے بعد جیل حکام نے ان کورہا کردیا۔
اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج بھی انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےکل ملاقات کروں گا،اور ان سے رہنما ئی حاصل کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:،شاہ محمود قریشی اورفواد چوہدری کی ضمانت خارج
پی ٹی آئی رہنما نے اپنی دوبارہ گرفتاری کےحوالے سے کہا کہ عدالتی حکم کےبعدمیری دوبارہ گرفتاری کا جواز نہیں تھا، میں توقید تنہائی میں تھا کسے اُکسا سکتا تھا۔
تحریک انصا ف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ قانونی ٹیم کا شکریہ ، انہوں نےدن رات میرے کیس کی پیروی کی،قیدکےدوران میرےبچوں نےبہت ساتھ دیا،بچوں نےکہاہماری وجہ سےکسی دباؤمیں نہیں آنا۔
یہ بھی پڑھیں:۔شاہ محمود، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ ایک مرتبہ پھر گرفتار
شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے کہا کہ گرفتاربےگناہ کارکنوں کی رہائی کیلئےکوشش کروں گا۔
لاہورہائیکورٹ کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم:۔
اس سے قبل لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی اوکے تحت نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
لاہورہائیکورٹ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں:۔شاہ محمود قریشی کو 30 دن کیلئے نظر بند کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
راولپنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی اوکے تحت نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیدیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی آئین وقانون مطابق پرامن سیاسی سرگرمیاں ، پرامن احتجاج اورخطاب کر سکیں گے جب کہ توڑ پھوڑ،جلاؤ گھیراؤ کے احتجاج سے دُور رہیں گے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
دوران سماعت عدالت نے لا افسر سے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی نے اگر کوئی تقریر یا کسی احتجاج کو لیڈ کیا ہے تو بتائیں۔ کوئی بھی سیاسی لیڈر کسی سیاسی مجمعے میں اپنے الفاظ کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔ شاہ محمود قریشی کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں پیش کریں۔ لا افسر نے جواب دیا ہمیں 2 دن کا وقت دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:۔شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کل تک طلب
بعد ازاں عدالت نے نظربندی پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے یکم جون کو ایک مرتبہ پھر کہا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ تھا ، ہوں اور رہوںگا