ایشیاکپ ہو گا یا نہیں؟ بھارتی میڈیا کا نیا ڈرامہ سامنے آگیا
ایشیاکپ ہو گا یا نہیں،بھارتی میڈیا کا نیا ڈرامہ سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیاکپ کا بائیکاٹ کرسکتاہے،اورپاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو باقی بورڈز نے مسترد بھی کردیاہے۔
بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پی سی بی اے سی سی سی میں تنہا رہ گیا، اے سی سی ممبرز نے بی سی سی آئی کے مؤقف کی حمایت کردی، بی سی سی آئی چاہتاہے کہ ٹورنامنٹ ایک ہی وینیوسری لنکا میں ہو۔
بی سی سی آئی کا مؤقف ہےکہ دو وینیو پر لاجسٹک سمیت اخراجات زیادہ آئیں گے،سری لنکا، افغانستان اوربنگلہ دیش نے بھی بی سی سی آئی کی حمایت کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کے وینیواور شیڈول کا حتمی اعلان اے سی سی اجلاس میں ہوگا،اجلاس میں صرف رسمی کاروائی ہونا باقی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ویسٹ انڈیز اور امریکا سے منتقلی کا امکان
بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پی سی بی کواندازہ ہے کہ اجلاس میں کوئی بھی بورڈ انکی حمایت نہیں کرےگا،نجم سیٹھی ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے پر ٹورنامنٹ سے بائیکاٹ کا عندیہ دے چکے ہیں۔
ذرائع اےسی سی کے مطابق پاکستان کے پاس دوآپشن ہیں، یاتو نیوٹرل وینیو پر کھیلیں یا پھر بائیکاٹ کریں، پاکستان کی ٹورنامنٹ سے دستبرداری کےبعدبراڈکاسٹرز معاہدےپر نظرثانی کریں گے۔
بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعوی کیا ہےکہ اس بات کا امکان ہے کہ اس سال ایشیاکپ شاید نہ کھیلا جائے، پاکستان کے بائیکاٹ کی صورت میں براڈکاسٹرزٹورنامنٹ کےلئے وہ معاہد ہ آفر نہیں کریں گےجوپہلےکیاتھا، ایشیاکپ نہ ہونے کی صور ت میں بی سی سی آئی 4 یا 5 ملکی ٹورنامنٹ کرانے کا پلان کررہا ہے،5 ملکی ٹورنامنٹ انڈیا میں کھیلا جائے گا۔