الحمدللہ ملک معاشی تباہی اورانتشار پھیلانے والےعناصر سے پاک ہوچکا، وزیراعظم

سابق حکومت نےمعیشت تباہ کی جبکہ موجودہ حکومت کی محنت سے ملک میں معاشی استحکام آیا،اتحادیوں کے مشاورتی اجلاس میں گفتگو
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہے کہ الحمدللہ ملک معاشی تباہی اورانتشار پھیلانےوالے عناصرسے پاک ہوا،سابق حکومت نےمعیشت تباہ کی،جبکہ موجودہ حکومت کی محنت سے ملک میں معاشی استحکام آیا،13 جماعتوں نے پہلی بار اپنی سیاست کو داؤ پرلگا کر ریاست کو بچایا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پراتحادی جماعتوں سے مشاورت کی۔

اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے ترقیاتی بجٹ کیلئے تجاویز پیش کیں۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام اور وزارتِ خزانہ کو ان تجاویز پر عمل کرنے اور انہیں مجوزہ بجٹ مسودے میں شامل کرنے کی ہدایت کی ۔اتحادیوں نے اعتماد میں لینے اور انکی تجاویز کو بجٹ میں شامل کو تاریخی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم سے تشکر کا اظہار بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:۔ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بیانات گمراہ کن ہے، وزیراعظم

اجلاس کے شرکاء کو آئندہ بجٹ کے حوالے سےبریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ایس ڈی پی کا حجم 700 سے بڑھا کر950 ارب روپے کیا جا رہا ہے،بجٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی ترقی و تعمیرنو کیلئے خطیررقم رکھی جا رہی ہے،برسوں سے التواء کا شکارنیشنل فلڈ رسپانس پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباشریف نے کہا کہ ہرحکومتی اقدام میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت حکومت کیلئے نہایت اہم ہے، 13 جماعتوں نے پہلی بار اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ریاست کو بچایا،سابق حکومت نےمعیشت تباہ کی،جبکہ موجودہ حکومت کی محنت سے ملک میں معاشی استحکام آیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی سلامتی کیلئے ایسی کاوش کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی،الحمدللہ ملک معاشی تباہی اورانتشار پھیلانےوالےعناصر سے پاک ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں وسائل کے بہترین استعمال کی پالیسی اپنا رہے ہیں، آئندہ مالی سال پاکستان کیلئے معاشی ترقی کا سال ہوگا، آئندہ بجٹ 24-2023 کا محورترقی، عوامی فلاح اور کاروباردوست پالیسیاں ہونگی۔

pm shehbaz sharif

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div