پی سی بی سے درخواست ہے کیمپ میں بلایا جائے، وہاب ریاض

ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کو ون ڈے کرکٹ پر فوکس کرنا ہوگا، مشیر کھیل پنجاب

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو ون ڈے پر فوکس کرنا چاہئے، ابھی سے کمبی نیشن پر کام کرنا ہوگا، پی سی بی سے درخواست ہے کہ کیمپ میں بلایا جائے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ون ڈے سیریز نہیں ہے تو قومی ٹیم کو آپس میں کھیلنا چاہئے، ون ڈے ہم نے بہت کم کھیلے ہیں، ہمیں ون ڈے پر فوکس کرنا چاہئے، ورلڈ کپ میں ہمیں تجربہ کار کھلاڑیوں پر انحصار کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹی 20 ورلڈ کپ نہیں ہے کہ 4 اوورز سے کام چل جائے گا، سلیکٹرز کو ابھی سے کمبی نیشن پر کام کرنا چاہئے، مجھے کیمپ میں نہیں بلایا تو میں بولنگ چھوڑ تو نہیں دوں گا، میں اپنی آنیوالی کرکٹ پر فوکس کررہا ہوں۔

وہاب ریاض نے مزید کہا کہ پی سی بی سے درخواست ہے کہ کیمپ میں بلایا جائے، کیمپ میں بلایا جاتا ہے تو میں اچھے انداز سے پریکٹس کر سکوں گا، کیمپ میں آدھا گھنٹہ بولنگ کرانے کا فائدہ ہوگا۔

Pakistan Cricket Board (PCB)

MURTAZA WAHAB

ODI World Cup 2023

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div