رہنما پیپلزپارٹی ندیم افضل چن کے والد کی گرفتاری، پھررہائی

ميں نجف سے آکرگرفتاری دے دوں گا،میرے والد کو چھوڑ دو،نديم افضل چن

ندیم افضل چن کے والد اور سابق صوبائی وزیر حاجی افضل چن کو لاہور سے گرفتار کیاگیا۔

پنجاب پولیس اور سی آئی اے منڈی بہاوالدین نے مشترکہ طور پر لاہور میں حاجی افضل چن کی رہائش گاہ چن ہاؤس سے انہیں گرفتار کیا اور انہیں نامعلوم مقام پر لے گئے۔حاجی افضل چن کے اہل خانہ کے مطابق پولیس بغیر وارنٹ دیکھائے گھر میں داخل ہوئی اور ملازمین پرتشدد کیا۔

ندیم افضل چن جوکہ اس وقت بلاول بھٹو کے دورہ عراق کی تیاریوں کے سلسلے میں نجف اشرف میں ہیں نے اپنے والد کی گرفتاری پرٹوئٹ کیا کہ ‏میں نجف میں ہوں اور میرے گھرسے میرے والد کو گرفتارکیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد 1998 سے سیاست سے ریٹائر ہو چکے ہیں اگر گرفتاری درکارہے تو وہ عراق سے واپسی پرگرفتاری دے دیں گے لیکن ان کے بزرگ والد کو چھوڑ دیا جائے،تاہم کچھ دیر بعد ان کے والد کو رہاکردیا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حماد اظہر کے والد کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

PUNJAB POLICE

NADEEM AFZAL CHAN

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PAKISTAN PEOPLES PARTY (PPP)

hamadazhar

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div