منڈی بہاءالدین:ڈمپراورمسافر وین میں خوفناک تصادم،3خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائيور فرار ہو گيا،ریسکیو حکام

منڈی بہاءالدین سے افسوسناک خبرديں،ڈمپراورمسافر وین میں خوفناک تصادم کے نتيجے ميں تين خواتين سميت چارافراد جاں بحق ہوگئے۔

ريسکيوحکام کا کہنا ہےکہ منڈی بہاءالدین میں ڈمپر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔جس کے نتیجے میں ڈرائیوراور3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ريسکيو حکام نے حادثے میں 13زخمیوں کو اسپتال منتقل کرديا ہےجبکہ ڈمپرکا ڈرائیور فرار ہوگیا۔

ریسکو حکام کا کہنا ہے مسافروین میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور فوتگی سے واپس آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

road accident

Mandi Bahauddin

RESCUE1122

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div