رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا

9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں،رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان

رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاداعوان ںے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاداعوان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے مجھے بے پناہ عزت دی،سب کا مشکور ہوں، بغیرکسی دباؤکے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بہت سی امیدیں تھیں۔ پی ٹی آئی سے علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

جلاؤگھیراؤمیں ملوث افراد کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو،عبرت ناک سزاملنی چاہیے۔9مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں،افواج پاکستان قوم کی محافظ ہیں۔9مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف میں رہنا ناممکن تھا،اپنی پاک فوج کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

IMRAN KHAN

MALIK SHEHZAD AWAN

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div